رسائی کے لنکس

گوگل کا معروف گلوکارہ نور جہاں کو خراجِ عقیدت


دنیا بھر میں ملکۂ ترنم کے نام سے معروف پاکستان کی اس عظیم گلوگارہ کا اصل نام اللہ رکھی وسائی تھا اور وہ صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں 21 ستمبر 1926ء کو پیدا ہوئی تھیں۔

انٹرنیٹ کے معروف سرچ انجن 'گوگل' نے پاکستان کی معروف گلوکارہ ملکۂ ترنم نور جہاں کے 91 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جمعرات کو اپنے ہوم صفحے کا ڈوڈل ان سے منسوب کیا ہے۔

گوگل کے پاکستانی صارفین کے لیے جمعرات کو جاری کیے جانے والے ڈوڈل میں ملکۂ ترنم نور جہاں کو ان کے خاص روایتی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

دنیا بھر میں ملکۂ ترنم کے نام سے معروف پاکستان کی اس عظیم گلوگارہ کا اصل نام اللہ رکھی وسائی تھا اور وہ صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں 21 ستمبر 1926ء کو پیدا ہوئی تھیں۔

انہوں نے پانچ یا چھ سال کی عمر میں استاد بڑے غلام علی سے فن موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔

اپنی آواز اور گانا گانے کے منفرد انداز کی وجہ سے انہیں جنوبی ایشیا میں خوب پذیرائی ملی اور ایک منفرد گلوکارہ ہونے کے علاوہ انہوں نے اداکاری بھی کی۔

میڈم نور جہان نے متحدہ ہندوستان اور بعد ازاں پاکستان میں متعدد فلموں میں بھی کام کیا اور اپنی بعض فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے پلے بیک گلوکاری بھی کی۔

حکومت پاکستان نے فن کی دنیا میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 'ستارۂ امتیاز' اور 'تمغۂ امتیاز' کے قومی اعزازات سے بھی نوازا تھا۔

ملکہ ترنم نے اپنے فنی کیریئر میں اردو، ہندی، پنجابی اور دیگر زبانوں میں ہزاروں گیت گائے جو آج بھی بہت مقبول ہیں۔

انہوں نے اپنی زندگی کا بیشر حصہ لاہور شہر میں گزارا۔ وہ 23 دسمبر 2000ء کو مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئی تھیں اور وہیں مدفون ہیں۔

XS
SM
MD
LG