رسائی کے لنکس

بھارت میں گوگل پر بھاری جرمانہ عائد، سرچ میں جانب داری کا الزام


کاروباری مسابقت سے متعلق بھارت کے ایک نگران ادارے نے کہا ہے کہ ایک معروف سرچ انجن’ گوگل ‘نے غیر شفافیت اور جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے کی جانے والی’ سرچ ‘کو اپنی اور اپنے شراکت داروں کی سروسز کے حق میں استعمال کیا ۔

بھارت کے مسابقتی کمشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ گوگل کو غیر شفاف طرز عمل اختیار کرنے پر انتباہ جاری کرنے کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر رہا ہے۔

روئیٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ریگولیٹر سن 2012 میں اس وقت سے’ تلاش‘سے متعلق گوگل کے طریقہ کار کی تحقیقات کر رہے تھے جب Matrimony.com اور Consumer Unity &Trust Society نے گوگل کے غیر شفاف اور جانب دارانہ طرز عمل کے متعلق شکایت کی تھی۔

ان کی شکائتوں میں کہا گیا تھا کہ گوگل نے صارفین کی جانب سے کی جانے والی’ سرچ ‘کے نتائج میں اس طرح ردوبدل کیا جس سے گوگل کی اپنی اور اس کے شراکت داروں کی سروسز فائدہ پہنچ سکتا تھا۔

XS
SM
MD
LG