رسائی کے لنکس

گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات

گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات
گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات

مسابقت اور اجارہ داری کی نگرانی سے متعلق یورپی یونین کے عہدے داروں نے کہاہے کہ وہ انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے خلاف عائد کیے جانے والے ان الزامات کے بعدتحقیقات شروع کررہے کہ اس نے آن لائن سرچ اور اشتہارات کے سلسلے میں اپنی حیثیت کا غلط استعمال کیا ہے۔

تحقیقات سے متعلق منگل کے روز کیا جانے والا اعلان ، انٹرنیٹ سرچ سے متعلق حریف کمپنیوں کی ان شکایات کے بعد سامنے آیا ہے کہ گوگل اپنی سروسز میں اپنی سپانسٹرڈ اور معمول کی ریسرچ کے نتائج میں انہیں مناسب مقام نہیں دیتا اور اپنے نتائج کو ترجیحی طورپر پیش کرتا ہے۔

مائیکروسافٹ کی خریداری سے متعلق انٹرنیٹ سائٹ ،Ciao برطانوی کمپنی Foundemاور ایک فرانسیسی سرچ انجن نے اس سال کے شروع میں گوگل کے خلاف شکایات درج کرائی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گوگل اپنی مدمقابل کمپنیوں کی سروسز کو درجہ بندی میں نیچے رکھ کر انہیں مالی فوائد سے محروم کررہاہے، کیونکہ اس سے ان کمپنیوں کی ویب سائٹس کے لیے اشتہارات کم ہورہے ہیں۔

گوگل نے منگل کے روز اپنے ایک ای میل بیان میں کہا ہے کہ ان کا ادارہ اپنے صارفین اور اس صنعت کے لیے درست انداز میں کام کرنے کی ان تھک کوشش کررہاہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اور یہ کہ گوگل یورپی یونین کمشن کے ساتھ مل کر ان کے خدشات دور کرنے کے لیے کام کرے گا۔

یورپی یونین کے پاس اجارہ داری کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کے اختیارات موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG