رسائی کے لنکس

گوگل کا مرزا غالب کو خراج تحسین 


ویب اسکرین شاٹ
ویب اسکرین شاٹ

ڈوڈل میں مرزا غالب کو قلم اور کاغذ کے ساتھ ان کے دور کےخاص روایتی لباس میں دکھایا گیا ہے۔

انٹرنیٹ کے معروف سرچ انجن 'گوگل' نے اردو کے معروف شاعر مرزا غالب کے 220 ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بدھ کو اپنا ڈوڈل ان سے منسوب کیا ہے۔

ڈوڈل میں مرزا غالب کو قلم اور کاغذ کے ساتھ ان کے دور کےخاص روایتی لباس میں دکھایا گیا ہے۔

مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ خان تھا اور تخلص غالب تھا۔ اپنی شاعری کے ابتدائی دور میں وہ اسد بطور تخلص بھی استعمال کرتے رہے۔ ان کا شمار اردو کے بڑے شاعروں میں ہوتا ہے اور انہوں نے اردو اور فارسی میں شاعری کی۔

مرزا غالب کا دور برِصغیر میں مغلیہ سلطنت کا آخری دور تھا اور انہیں مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر دوم نے دبیر الملک کے خطاب سے نواز تھا اور انہیں پیار سے مرزا نوشہ کہہ کر بھی پکارا جاتا تھا۔ مرزا غالب بہادرشاہ ظفر کے بڑے بیٹے کے اتالیق بھی رہے۔

مرزا غالب 27 دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے لیکن انہوں نے اپنے آبائی شہر کو خیرباد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیار کی جہاں 15 فروری 1869ء کو ان کی وفات ہوئی۔ وہ بستی نظام الدین میں مدفون ہیں۔ دہلی میں ان کے گھر کو یادگار میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG