رسائی کے لنکس

نوجوان موبائل ایپس سے کیسے کمائیں؟ گوگل کی مفید ٹپس


دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن کمپنی 'گوگل' نے پاکستان میں اپنے خصوصی لیکچرز کیلئے کراچی کو چنا۔ نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کا مقصد یہاں نوجوانوں کو ایسی ایپلیکیشنز کے بارے میں معلومات سے آگاہ کرنا ہے جو ان کے استعمال اور معاش کیلئے مفید ثابت ہوسکیں

کراچی: پاکستان میں نوجوان انٹرنیٹ پر کیسے کما سکتے ہیں؟ وہ کیا ماہرانہ طریقہ کار ہیں جس کے ذریعے کوئی بھی آن لائن پبلشر کیسے اس طریقہ کار کو اپنا کر اسے ذریعہ معاش بنا سکتا ہے؟

ایسے ہی سوالوں کے جوابات کے لئے حال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن 'گوگل' کے نمائندے اِن دِنوں سنگاپور سے پاکستان آئے ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن کمپنی 'گوگل' نے پاکستان میں اپنے خصوصی لیکچرز کا آغاز کراچی سے کیا۔ نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کا مقصد یہاں نوجوانوں کو ایسی ایپلیکیشنز کے بارے میں معلومات سے آگاہ کرنا ہے جو ان کے استعمال اور معاش کیلئے مفید ثابت ہوسکیں۔

گوگل کمپنی نے مختلف ایپلی کیشنز کے بارے میں خصوصی لیکچر اور ٹپس کو پاکستانی نوجوانوں کے لئے مختص کیا ہے، جنھیں گوگل کمپنی کے یہ نمائندے ان دنوں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں پیش کرنےجا رہے ہیں۔

گوگل کمپنی کا پاکستانی یونیورسٹی کے طالب علموں سے مکالمے اور لیکچر دینے کا مقصد یہاں کے مقامی آن لائن ویب پبلشرز کو اس کے مفید اور آسان استعمال کے ٹپس دینے سمیت پاکستان میں ان کے استعمال کے فروغ کیلئے کام کرنا ہے۔

کراچی شہر کی نجی یونیورسٹی، انسٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں دئے جانے والے اپنے پہلے لیکچر میں گوگل نمائندوں نے گوگل سے متعلق ایک تفصیلی ورچوئل لیکچر پیش کیا اور کچھ ویڈیو انٹرویو اور اپنے تجربات بھی پیش کئے۔ اس پروگرام میں طلبہ و طالبات سمیت آن لائن بلاگرز کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

گوگل نمائندے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں جائیں گے جن میں اسلام آباد اور لاہور بھی شامل ہے۔

گوگل نمائندوں کےساتھ کراچی کے طلبہ کا یہ تجربہ کیسا ثابت ہوا؟ ملاحظہ فرمائیے، اس ویڈیو رپورٹ میں:

آن لائن ایپس سے کیسے کمائیں؟ گوگل کا کراچی میںٕ لیکچر
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:58 0:00

XS
SM
MD
LG