رسائی کے لنکس

گورنر عشرت العباد کے لیے’نشان امتیاز‘ کا اعزاز


ڈاکٹر عشرت العباد نے سنہ 2002 میں محمد میاں سومرو کے بعد گورنر سندھ کی حیثیت سے منصب سنبھالا

ڈاکٹر عشرت العباد کی طرف سے گورنر سندھ کے طور پر خدمات کو 26 دسمبرکو 10 سال مکمل ہوئے۔ ان کی اعلی کارکردگی اور فرائض کی بہترین انجام دہی پر صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نشان ِامتیاز دیا گیا۔

صدر زرداری نے صوبہٴ سندھ میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے ڈاکٹر عشرت العباد کی خدمات کو سراہتے ہوئے، اُنھیں سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا۔

اُنھوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے عوامی خدمات، فرائض کی ادائیگی، تعلیم، امن و امان ، اور زندگی کے ہر شعبے کی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے۔


ڈاکٹر عشرت العباد نے سنہ 2002 میں محمد میاں سومرو کے بعد تیسویں گورنر کی حیثیت سے منصب سنبھالا۔

گورنر منتخب ہونے کے بعد سے اب تک وہ کئی اعزازت حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی طویل خدمات پر انھیں پاکستان کی تاریخ کا سب سے کامیاب گورنر قراردیا گیا ہے، جس نے فوجی ڈکٹیٹرشپ اور جمہوریت دونوں ادوار میں اپنے فرائض بخوبی انجام دئے۔
XS
SM
MD
LG