رسائی کے لنکس

گریمی ایوارڈز 2010 کیلیے نامزدگیوں کا اعلان، ایمینم سرِ فہرست


گریمی ایوارڈز 2010 کیلیے نامزدگیوں کا اعلان، ایمینم سرِ فہرست
گریمی ایوارڈز 2010 کیلیے نامزدگیوں کا اعلان، ایمینم سرِ فہرست

گریمی ایوارڈز 2010 ء کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امریکی ریپ اسٹار ایمینم دس مختلف شعبوں میں نامزدگیوں کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔

بدھ کو رات گئے اعلان کی گئی نامزدگیوں کے مطابق ایمینم کی البم "ریکوری" کو البم آف دی ایئر جبکہ پاپ اسٹار ریحانہ کے ساتھ گائے گئے ان کے گانے "آئی لو دا وے یو لائے" کو سونگ آف دی ایئر اور ریکارڈ آف دی ایئر کی دو کیٹیگریز کیلیے نامز دکیا گیا ہے۔

پاپ اسٹار برونو مارز سات نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں جبکہ جے زی، لیڈی انٹیلی بیلم اور لیڈی گا گا کو چھ مختلف کیٹیگریز کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔

گریمی ایوارڈز کو موسیقی کی دنیا کا سب سے بڑا اعزازتصور کیا جاتا ہے جن کا انتخاب ہر سال امریکہ کی ریکارڈنگ اکیڈمی کے ممبران ووٹنگ کے ذریعے کرتے ہیں۔

2010ءکے گریمی ایوارڈز کیلیے 108 مختلف شعبوں میں نامزدگیاں کی گئی ہیں۔ ایوارڈز آئندہ سال 13 فروری کو ہونے والی ایک تقریب میں دیے جائینگے جسے امریکہ بھر میں براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG