رسائی کے لنکس

گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان، لیمر کینڈرک سب سے آگے


گذشتہ سال اسپیشلسٹ ریپر کیٹگری میں دو ایوارڈز جیتنے والے لیمر کینڈرک کے گانے ’آل رائٹ‘ کو ’سونگ آف دی یئرکیٹگری‘ جبکہ ’بیسٹ پوپ کیٹیگری‘ میں بھی ان کی نامزدگی ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کی گئی

دنیائے موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈز، گریمی کی سال2015کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں لیمر کینڈرک 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ان نامزدگیوں میں سال کے بہترین البم کی کیٹیگری بھی شامل ہے جس کے لئے لیمر کے البم ٹو پمپ اے بٹرفلائی کو نامزد کیا گیا ہے۔

گذشتہ سال اسپیشلسٹ ریپر کیٹگری میں دو ایوارڈز جیتنے والے لیمر کینڈرک کے گانے ’آل رائٹ‘ کو ’سونگ آف دی یئر کیٹگری‘ جبکہ ’بیسٹ پوپ کیٹیگری‘ میں بھی ان کی نامزدگی ٹیلرسوئفٹ کے ساتھ کی گئی۔

ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ گائے لیمر کے گانے بیڈ بلڈ کو بہترین میوزک ویڈیو کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ بہترین البم کی کیٹیگری میں ٹیلر سوئفٹ کا البم1989، دی ویک اینڈ کا بیوٹی بی ہائنڈ دا میڈنیس، کنٹری سنگر کرس اسٹیپل سن کا ٹریولر اور راک بینڈ الباما شیکس کا سینڈ اینڈ کلر شامل ہے۔

خبروں کے برطانوی ادارے، رائٹرز کے مطابق، گریمی ایوارڈز جیتنے کی دوڑ میں شامل ٹیلر سوئفٹ کو سات شعبوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

کینیڈین ریپر دی ویک اینڈ بھی سات نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ان کا البم ’بیوٹی بی ہائنڈ دا میڈ نیس‘ کا شمار سال کے کامیاب البمز میں ہوتا ہے، جبکہ گانا ’کانٹ فیل مائی فیس‘، ’بیسٹ سیلنگ سنگل‘ رہا۔

سات بار گریمی ایوارڈ جیتنے والی ٹیلر سوئفٹ کو سال کے بہترین گانے، ریکارڈ اور بہترین پوپ سولو کی کیٹگیریز میں نامزدگی دی گئی۔

بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری میں ’آل اباوٴٹ بیس‘ کے سنگر ’میگ ہن ٹرینر، کنٹری آرٹسٹ سام ہنٹ، برطانوی سنگر جیمز بے، امریکی سنگر ٹوری کیلی اور آسٹریلین کورٹنی برنیٹ مد مقابل ہیں۔

گریمی ایوارڈز کی تقریب 15فروری کو لاس اینجلس میں ہوگی۔

XS
SM
MD
LG