رسائی کے لنکس

گرینڈ کینین پارک۔۔۔حسین قدرتی مناظر کا شاہکار


گرینڈ کینین پارک۔۔۔حسین قدرتی مناظر کا شاہکار
گرینڈ کینین پارک۔۔۔حسین قدرتی مناظر کا شاہکار

امریکی ریاست ایری زونا میں گرینڈ کینین پارک کا شمار خوبصورت قدرتی مناظر رکھنے والے چند اہم پارکوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ پارک صرف سیاحوں کے لیے ہی کشش نہیں رکھتا بلکہ فوٹو گرافی اور تصویر کشی کے شائقین بھی اپنے تخلیقی فن کے تسکین کے لیے آتے ہیں۔

لنڈا گلور گوچ ایک مصورہ ہیں جو گرینڈ کینین کے خوبصورت مناظر کو اپنے کینوس پر اتارتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہاں آکر پینٹنگ بنانے میں بہت فرق ہے۔ آپ اس ماحول میں ، اسکی فضا کو محسوس کرتے ہیں۔ اور تصویروں میں یہ احساس نہیں ہوتا۔ جیسا کہ خود سے یہاں آکر ، اس احساس کے ساتھ کام کرنا ۔

گرینڈ کینین پارک کے رینجر سکاٹ کریناک بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ ایسا ہی ہے کہ اس قدرتی اور لمحہ لمحہ بدلتی روشنی میں پینٹنگ کرنا ۔

ہر سال نیشنل پارک کے منتظمین مصوروں کو اس جگہ کی تصویریں بنانے کے لیے بلاتے ہیں جنھیں بعد میں فروخت کر دیا جاتا ہے تاکہ اس پارک کے جنوبی حصے میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کی ایک گیلری تعمیر کی جائے۔ کرنایاک کا کہنا ہے کہ ان تصویروں سے ہی بہت سے لوگوں کو گرینڈ کینین کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کو آرٹ کے ذریعے ہی اس طرح کی جگہوں کا پتا چلا، ٹی وی اور انٹرنیٹ سے بھی پہلے۔ اور یہ آرٹ ہی ہے جو قدرتی مناظر سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو یہاں کھینچ لانے کا سبب بناہے۔

ٕمصور لنڈا گلوور کی تصویریں اہم نمائشوں میں پیش کی جاتی ہیں۔ ان کی تصویروں میں قدرتی خوبصورتی اور صحرا ئی زمینوں کی جھلک نمایاں ہوتی ہے۔

لنڈا کو گرینڈ کینین کی ایک چھوٹی سی پینٹنگ بنانے میں پورا دن لگ جاتا ہے۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ کام کرتے ہوئے اطمینان محسوس کرتی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ یہ بہت ہی زبردست جگہ ہے۔ لیکن مشکل بھی ، کیونکہ منظر مسلسل بدلتا رہتا ہے۔ موسم ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا۔ آپ پوری زندگی یہاں پینٹنگ کرتے رہیں تو آپ کو ہمیشہ مختلف نظارے ملیں گے۔

XS
SM
MD
LG