رسائی کے لنکس

ایتھنز: 6.7 شدت کا زلزلہ، دو افراد ہلاک


جزیرے میں اہل کار زلزلے کی نتیجے میں ثقافتی آثار قدیمہ اور زیریں ڈھانچے کو پہنچنے والی تباہی کا اندازہ لگا رہے ہیں، جیسا کہ بندرگاہ پر واقع 14 صدی عیسوی کا محل اور دیگر عمارات۔ نقصان پہنچنے والے مقامات میں جزیرے کی بندرگاہ کے علاوہ ایک قدیم مسجد کا مینار بھی شامل ہے

یونان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جب کہ 500 زخمی ہوئے۔

ہفتے کی رات یونان کے کوس نامی جزیرے میں دو جھٹکے آئے، جس سے ایک ہی روز قبل 6.7 طاقت کا زلزلہ آیا تھا جس میں دو افراد ہلاک جب کہ تقریباً 500 زخمی ہوئے۔

پہلا جھٹکا 4.4 کے درجے کا تھا، جو ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8بجے شام آیا، جب کہ 16 منٹ بعد ایک اور جھٹکا آیا جو 4.6 درجے کی شدت کا تھا۔ یہ بات ایتھنز کے ارضیات کے ادارے نے بتائی ہے۔

جزیرے میں اہل کار زلزلے کی نتیجے میں ثقافتی آثار قدیمہ اور زیریں ڈھانچے کو پہنچنے والی تباہی کا اندازہ لگا رہے ہیں، جیسا کہ بندرگاہ پر واقع 14 صدی عیسوی کا محل اور دیگر عمارات۔

نقصان پہنچنے والے مقامات میں جزیرے کی بندرگاہ کے علاوہ ایک قدیم مسجد کا مینار بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG