رسائی کے لنکس

logo-print

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی کارروائی


مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی کارروائی

یونان میں ایک سیاحتی مقام کو احتجاجی طورپردوسرے روز بھی بند رکھنے والے سرکاری ملازمین پر پولیس نے جمعرات کو دھاوا بول دیا۔

’ایکروپولِس‘کے داخلی راستے کو ملازمین نے بند کردیا تھا لیکن پولیس نے ایک دوسرے راستے سے داخل ہوکر احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

وزارت ثقافت کے ملازمین اپنے ان ساتھیوں کے برطرفی کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے جن کے کنٹریکٹ مہینے کے آخر میں ختم ہورہے تھے۔ انھوں نے حکومت نے کئی ماہ سے ادا نہ کی جانے والی تنخواہوں کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا۔

جمعرات کو اس مقام پر درجنوں سیاح بھی موجود تھے۔

ایکروپولِس ایک تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ہے جو یو نیسکو کی ثقافتی فہرست میں بھی شامل ہے۔ یہاں قدیم یونانی عبادت گاہوں کے آثار بشمول عقل ودانش کی یونانی دیوی پارتھن کا معبد بھی موجود ہے۔

XS
SM
MD
LG