رسائی کے لنکس

logo-print

کراچی: نامعلوم افراد کے پولیس پر 4 حملے، 7 اہلکار زخمی


حملے جمعہ کی رات گلشن اقبال، ناگن چورنگی، لیاری اور سہراب گوٹھ میں پیش آئے۔ نیپا چورنگی گلشن اقبال میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قریب ہی واقع امام بارگاہ پر ڈیوٹی دینے والی پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران پولیس پر 4 حملوں کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔ یہ واقعات جمعہ کی رات گلشن اقبال، ناگن چورنگی، لیاری اور سہراب گوٹھ میں پیش آئے۔

نیپا چورنگی گلشن اقبال میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قریب ہی واقع امام بارگاہ پر ڈیوٹی دینے والی پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کردیا اور فرار ہوگئے۔ حملے کے نتیجے میں موبائل وین میں آگ لگ گئی، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسی نوعیت کا دوسرا واقعہ ناگن چورنگی پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے موبائل پر فائرنگ کردی جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ادھر چاکی واڑہ لیاری تھانے پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

سہراب گوٹھ کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے بھی 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

تمام زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

XS
SM
MD
LG