رسائی کے لنکس

دلہن پر انوکھا مقدمہ


رپورٹ کے مطابق،دولہے کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی شادی سے پہلے کبھی بغیر میک اپ کے سامنے نہیں آئی۔ اور وہ شادی سے پہلے لڑکی سے زیادہ نہیں ملاتھا ۔

عورتوں کے لیے میک اپ کرنا ان کا شوق، عادت اور بڑھتی عمر کے ساتھ ضرورت بن جاتا ہے، ویسے بھی میک اپ کرنا ان دنوں ایک آرٹ بن چکا ہے اور اس فن میں مہارت کا مطلب یہ ہے کہ چہرے کو زیادہ بہتر اور خوبصورت بنایا جائے لیکن کبھی کبھی میک اپ کرنےکا ہنر مہنگا بھی پڑ سکتا۔

جیسا کہ الجزائر کی ایک عدالت میں ایک نئی نویلی دلہن پرانوکھا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دولہے نے اپنی بیوی پر زیادہ میک اپ کرنے اور میک اپ کےپیچھے اپنا چہرہ چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

اخبار مرر کے مطابق الجزائر کی ایک عدالت میں ایک گمنام شخص نے اپنی نئی دلہن پر ہرجانے کا مقدمہ کیا ہے جس میں دولہے کا الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو شادی سے پہلے میک اپ کے بغیر نہیں دیکھا تھا اور شادی کی اگلی صبح اسے میک اپ کے بغیر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق دولہے کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی شادی سے پہلے کبھی بغیر میک اپ کے سامنے نہیں آئی اور وہ شادی سے پہلے اس سے زیادہ نہیں ملا تھا۔

دولہا کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے اسے دھوکہ دیا ہے جو شادی سے پہلے بھاری میک اپ میں رہتی تھی۔ لیکن اب وہ اس دھوکے بازی کے بدلے میں اپنی بیوی سے ہرجانہ میں ایک موٹی رقم چاہتا ہے۔

عدالت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دولہے کا موقف ہے کہ شادی کے بعد جب اس نے اپنی بیوی کو دھلے ہوئے چہرے میں دیکھا تو پہچان نہیں سکا کیونکہ وہ میک اپ کے ساتھ خاصی پرکشش اور خوبصورت لگتی تھی۔

دولہے نے بتایا کہ جب شادی کے بعد اس نے اپنی بیوی کو کمرے میں دیکھا تو سمجھا کہ شاید اس کے اپارٹمنٹ میں کوئی چور چوری کی غرض سے گھس آیا ہے، اسے اس بات پر یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ اس کی بیوی ہے۔

دولہے کی طرف سے نفسیاتی اذیت اٹھانے کے بدلے میں دلہن سے 13,000 پاؤنڈ ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG