رسائی کے لنکس

گوانتانامو جیل سے رہا ہونے والا قیدی طالبان جنگجوؤں کا کمانڈر


گوانتانامو جیل سے رہا ہونے والا قیدی طالبان جنگجوؤں کا کمانڈر
گوانتانامو جیل سے رہا ہونے والا قیدی طالبان جنگجوؤں کا کمانڈر

افغان اور نیٹو حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کے زیر انتظام گوانتاناموبے کی جیل کا ایک سابق قیدی ان دنوں جنوبی افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کی قیادت کر رہا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان عہدے داروں نے اس ہفتے صحافیوں کو بتایا کہ عبدالقیوم نامی یہ طالبان کمانڈر اس شدت پسند گروپ کا نائب سربراہ بننے کے لیے مضبوط اُمیدوار بھی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس شخص کو گوانتانامو بے کے قید خانے سے 2007ء میں رہا کر کے افغانستان کی ایک جیل میں منتقل کیا گیا تھا جہا ں بعد میں اُسے آزاد کردیا گیا۔

باور کیا جاتا ہے کہ عبدالقیوم جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان شدت پسندو ں کی قیادت کر رہا ہے۔ اس صوبے کے ایک مرکزی شہر مارجہ میں پچھلے ماہ لگ بھگ 15ہزار بین الاقوامی اور مقامی فوجوں نے طالبان مخالف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

دریں اثناء شائع شدہ اطلاعات کے مطابق مارجہ میں تعینات ہونے والے ایک اعلیٰ انتظامی عہدیدار عبدالظاہر جرمنی کے ایک قید خانے میں سزا کاٹ چکا ہے۔ اُ سے اپنے سوتیلے بیٹے کو چھرا گھونپنے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن عبدالظاہر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوے کہا ہے یہ من گھڑت ہیں اور ان کا مقصد انھیں بدنام کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG