رسائی کے لنکس

خلیج میکسیکو سے تیل کی صفائی کا آغاز


آئل کمپنی بی پی نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو کے پانیوں میں زیر آب کنوئیں سے ابلنے والے تیل کی صفائی کے لیے اس نے جو آلات نصب کیے تھے، ہفتے کے روز ان کی مددسے 21 ہزار بیرل سے زیادہ تیل اکھٹا کیا گیا۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کمپنی نے کہا ہے کہ اکھٹا کیے جانے والے کچھ خام تیل کی مزید صفائی کے لیے پراسسنگ کی جائے گی اور کچھ کو جلانے کے استعمال میں لایا جائے گا۔ تاہم ہفتے کو جمع کیے جانے والے تیل کی مقدار جمعے کے دن کی مقدار سے کم تھی کیونکہ ایک نقص دور کرنے کے لیے سسٹم بند کرناپڑاتھا۔

خلیج میکسیکو میں تیل کے اخراج سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے برٹش پٹرولیم نے 20 ارب ڈالر کا جو فنڈ قائم کیا ہے ، اس کے ایک آزاد ایڈمنسٹیٹر نے اتوار کے روز کہا کہ اہلیت کے میعار پر پورے اترنے والے ہر کلیم کی جلد ادائیگی کی جائے گی۔

آئل کمپنی نے پچھلے ہفتے صدر اوباما کی اپیل کے جواب میں متاثرہ کاروباروں اور افراد کی مدد کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

XS
SM
MD
LG