رسائی کے لنکس

ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کی مچھلی


تقریباً ساڑھے گیارہ لاکھ روپے میں نیلام ہونے والی گوادر کی مچھلی، 20 نومبر 2018
تقریباً ساڑھے گیارہ لاکھ روپے میں نیلام ہونے والی گوادر کی مچھلی، 20 نومبر 2018

گوادر میں 41 کلو وزنی مچھلی لاکھوں روپے میں نیلا م کر دی گئی۔

جس مچھلی کو لاکھوں روپے میں فروخت کیا گیا ہے اس کو مقامی زبان میں کِر کہتے ہیں جو sowa کے نام سے بھی مشہور ہے۔

اس مچھلی کو کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس کے گوشت کی کچھ زیادہ قدر و قیمت نہیں ہے۔ بلکہ اس کی قیمت اصل میں مچھلی کے پیٹ میں پائے جانے والے اس خاص مادے کی وجہ سے جیسے مقامی زبان میں پوٹا کہا جاتا ہے۔

یہ مادہ یا پوٹا مخصوص قسم کی ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے اور اسی وجہ سے یہ مچھلی لاکھوں کا مول پاتی ہے۔

پکڑی جانے والی sowa مچھلی کو گوادر ہاربر ( جیٹی ) پر 1147959 میں نیلام کر دیا گیا۔

یہ مچھلی گوادر کے نواحی ساحلی علاقے پشکان کے ایک خوش قسمت ماہی گیر نے پکڑی تھی۔

XS
SM
MD
LG