رسائی کے لنکس

حفیظ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے


محمد حفیظ (فائل فوٹو)
محمد حفیظ (فائل فوٹو)

ڈاکٹروں کے مطابق حفیظ کی ہتھیلی کا زخم ٹھیک ہونے میں دو ہفتے لگیں گے جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے انھیں پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ زخمی ہونے کی وجہ سے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی سیریز کے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

خبر رساں ایجنسی "رائٹرز" نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کو شارجہ میں پریکٹس کے دوران محمد حفیظ کی ہتھیلی زخمی ہو گئی اور اس پر پانچ ٹانکے لگے۔

ڈاکٹروں کے مطابق یہ زخم ٹھیک ہونے میں دو ہفتے لگیں گے جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے محمد حفیظ کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

ان کی جگہ بلے باز سمیع اسلم اور اسپنر ذوالفقار بابر کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیل رہی ہے جس میں تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کے علاوہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

سیریز کا آغاز پانچ اکتوبر کو دبئی میں ہونے والے واحد ٹی ٹوئنٹی سے ہو گا۔

XS
SM
MD
LG