رسائی کے لنکس

امریکہ میں ہیٹی کے غیر قانونی تارکین وطن کو قیام کی اجازت


امریکہ میں مقیم ہیٹی کے شہری ایک نئےامریکی امیگریشن پروگرام کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے بروکلن کے امیگریشن دفتر میں
امریکہ میں مقیم ہیٹی کے شہری ایک نئےامریکی امیگریشن پروگرام کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے بروکلن کے امیگریشن دفتر میں


نیو یارک میں آباد ہیٹی کے ہزاروں تاریکن وطن پنے ملک میں تباہ کن زلزلے سے شدید پریشان ہیں۔ وہاں مواصلاتی نظام کی تباہی کے باعث انہیں اپنے رشتےداروں اور دوستوں کی خیریت معلوم کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ حال ہی میں امیگریشن حکام نے ہیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایک بریفنگ کا انتظام کیا۔

امریکہ میں مقیم ہیٹی کے شہری ایک نئےامریکی امیگریشن پروگرام کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے بروکلن سے میں ہیٹن پہنچے۔ یہ ان سب کے لیے ہیٹی کے سانحے کی وجہ سےجذباتی طور پر ایک مشکل دن تھا ۔وہ جاننا چاہتے تھے کہ امیگریشن اہلکار انکی کیا مدد کر سکتے ہیں۔ کئی لوگوں کی طرح جین میری سیل ہوم کے بھی کئی افراد خانہ ہیٹی میں زلزلے کی نذر ہوگئے۔

جین میری کا کہنا تھا کہ اس کے کئی رشتے دار ہلاک ہوچکے ہیں اور کئی ایک کی نعشیں نہیں مل رہی ہیں۔

امیگریشن آفس میں جین میری کی طرح نیو یارک میں رہنے والے کئی ہیشینز نئے امریکی امیگریشن پروگرام کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔انہیں بتایا گیا کہ ہیٹی کے وہ باشندے جو کہ زلزلے کے وقت امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے انہیں عارضی طور پر ایک اجازت نامے کے تحت امریکہ میں قیام کی اجازت ہوگی۔اس نئے پروگرام کی وضاحت نیو یارک سیٹیزن شپ امیگریشن سنٹر کی ڈسٹرکٹ ڈاائریکٹر اینڈریانے اس طرح کی کہ ہیٹی کے شہریوں کو امریکہ میں قانونی طور پر رہنے کی اجازت ہوگی۔وہ یہاں پر کام کرنے کی بھی اجازت حاصل کرسکتے ہیں اور اجازت کے ساتھ امریکہ سے باہر سفر بھی کرسکتے ہیں۔

ہیٹی کے بہت سے باشندے اپنے ملک واپس جاکر امدادی کاموں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔امریکی حکومت کے اس اقدام سے اب وہ کسی مشکل کے بغیر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

اس پروگرام سے ہیٹی کے صرف وہی باشندے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو امریکہ میں مقیم ہیں۔یہاں پر آئے ہوئے لوگوں نے اس پروگرام کے بارے میں کئی سوال کیے۔انہیں بتا یا گیا کہ ہیٹی کے جو باشندے اس وقت امیگریشن جیلوں میں ہیں اس پروگرام کے قواعد پر پورا اترنے کی صورت میں انہیں رہائی بھی مل سکتی ہے۔

اس وقت ہیٹی کی ضرورت یہ ہے کہ لوگ امریکہ سے وہاں کے غریب اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے رقوم بھیجیں۔ اس سے ان کے مسائل کم ہوسکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG