رسائی کے لنکس

ہیٹی کی مدد کے لیے اوباما کی اپیل پر بُش، کلنٹن یکجا


ہیٹی کی امداد کے معاملے پر صدر اوباما نے دو سابق صدور، جارج ڈبلیو بُش اور بل کلنٹن کو وائٹ ہاؤس میں اپنے ساتھ یکجا کرلیا

امریکہ کے صدر براک اوباما نے ایک تباہ کُن زلزلے کے بعد بحالی کی کوششوں میں ہیٹی کی مدد کے لیے اپنے مشترکہ مِشن پر غورو خوض کے مقصد سے ہفتے کے روز دو سابق صدور، جارج ڈبلیو بُش اور بل کلنٹن کو وائٹ ہاؤس میں اپنے ساتھ یکجا کرلیا۔


مسٹر اوباما نے کہا ہے کہ سابق صدور نے یکجا ہوکر اس بات کا بہت واضح پیغام دیا ہے کہ امریکہ “ہیٹی کے لوگوں کے ساتھ ہے”۔


سابق صدر بُش نے ، جو ایک ری پبلکن ہیں ، کہا ہے کہ اُن کے لیے یہ بات باعثِ مسرت ہے کہ وہ امریکی عوام کے رحم دلی کے جذبے کو اُبھارنے کے لیے صدر اوباما کی اپیل پر اپنے ڈیموکریٹ پیش رو صدر کلنٹن کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔


مسٹر کلنٹن نے ، جو ہیٹی کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی بھی ہیں، “اپنی تلخ تاریخ کو پیچھے چھوڑ کر ایک بہتر مستقبل تعمیر کرنے میں” ہیٹی کے لوگوں کی طویل المعیاد مدد کا وعدہ کیا ہے۔


دونوں سابق صدور نے رقم جمع کرنے کے لیے کلنٹن بُش ہیٹی فنڈ قائم کردیا ہے ۔

یہ فنڈ www.clintonbushhaitifund,org پر آن لائین عطیات قبول کررہا ہے۔اور اس نے وعدہ کیا ہے کہ جمع ہونے والی سو فیصد رقم امدادی کوششوں پر خرچ کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG