رسائی کے لنکس

کراچی: حاجی کیمپ، لکڑی کے گودام میں آتشزدگی


فائل
فائل

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ نصف شب کے قریب ایک عمارت میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی ایک مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر اتوار کی صبح قابو پا لیا گیا۔

حاجی کیمپ کے علاقے کی سومرو گلی میں لکڑی کے ایک گودام میں رات گئے آگ لگنے کے واقع میں کپڑے کی قریبی مارکیٹ اور عمارتوں کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔

اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور دو اسنارکل جائے حادثہ پر پہنچیں اور کئی گھنٹوں تک آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

گورنر سندھ، ڈاکٹر عشرت العباد نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا کہا تھا۔

یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے، جہاں انسانی جانوں اور املاک کو بچانے کا کام خاصا دقت طلب بتایا جاتا ہے۔ آتشزدگی کے بعد متعدد گھروں سے لوگ محفوظ مقامات پر بھی منتقل ہو گئے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ نصف شب کے قریب ایک عمارت میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تاحال آتشزدگی کی وجوہات کے بارے میں کوئی مصدقہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG