رسائی کے لنکس

دنیا بھر میں ہالووین کی تقریبات

امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اکتوبر شروع ہوتے ہی ہالووین کی تیاریاں عروج پر پہنچ جاتی ہیں۔ دکانیں اور مارکیٹیں ہالووین کے کاسٹیوم، چاکلیٹوں اور ٹافیوں سے بھر جاتی ہیں۔ جیسے ہی 31 اکتوبر کی رات آتی ہے تو سب ڈراؤنے کاسٹیومز پہن کر اس تہوار کو مناتے ہیں جب کہ بچے بھی اپنی پسند کا ڈرؤانا لباس پہن کر چاکلیٹ اور ٹافیاں اکھٹی کرنے نکل جاتے ہیں۔ ہالووین کی رات عوامی مقامات سمیت لوگ اپنے گھروں کو ڈراؤنے انداز میں سجاتے ہیں۔ اس تہوار سے متعلق روایت ہے کہ 31 اکتوبر کی شام خزاں ختم اور سردیوں کا آغاز ہو جاتا ہے، موسموں کی اس تبدیلی کی رات روحیں ان جگہوں پر واپس آتی ہیں جہاں وہ کبھی زندہ انسانوں کی شکل میں رہا کرتی تھیں۔ روحوں کی خوشنودی کے لیے میٹھے پکوان بنا کر بانٹے جاتے تھے اور بچوں کو بھوت پریت اور جادوگرنیوں کے لباس پہنائے جاتے ہیں۔ دنیا بھر سے ہالووین کی تصویری جھلکیاں دیکھیں۔


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG