رسائی کے لنکس

حماس قتل: برطانوی پولیس اسرائیل پہنچ گئی


برطانیہ کے خصوصی سراغ رساں اسرائیل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دبئی کے ہوٹل میں حماس کے رہنما کے قتل میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والے جعلی برطانوی پاسپورٹوں کے بارے میں چھان بین کریں گے۔

دبئی پولیس کا خیال ہے کہ حماس کے رہنما محمود المبحوح کے قتل میں اسرائیل کی خفیہ تنظیم موساد کا ہاتھ ہے۔

جب یہ معلوم ہوا کہ اس قتل میں ملوث 26 ملزمان نے برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ، جرمنی اور آسٹریلیا کے جعلی پاسپورٹوں پر سفر کیا تھا تو اس خبر سے دنیا بھر میں ہل چل مچ گئی تھی۔ دبئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ بہت سی جعلی دستاویزات اسرائیل کے شہریوں کی شناخت چرا کر تیار کی گئی تھیں۔

تمام پانچ ملکوں نے اپنے ملکوں کے جعلی پاسپورٹوں کے استعمال پر اسرائیل سے احتجاج کیا ہے۔

اسرائیل کے وزیرِ خارجہ لیبرمین نے کہا ہے کہ اس بات کا تصور کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ اس قتل میں اسرائیل ملوث ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس بارے میں مزید تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG