رسائی کے لنکس

حماس کے لیڈر خالد مشعل روس کے دورے پر


حماس کے لیڈر خالد مشعل
حماس کے لیڈر خالد مشعل

روس نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے لیڈر فلسطینیوں میں تفرقے کو ختم کرنے کے بارے میں مذاکرات کے لیے اگلے ہفتے کے شروع میں ماسکو جائیں گے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان آندرے نیسترینکو نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ حماس کے لیڈر خالد مشعل کا عنقریب شروع ہونے والا دورہ، حماس اور فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح تحریک کے درمیان تفرقے کو ختم کرنے کی جانب ایک پہلا قدم ہوگا۔

نیسترینکو نے مزید کہا کہ مشعل کے ساتھ مذاکرات میں فلسطینی لیڈروں اوراسرائیلی حکومت کے درمیان دوبارہ امن مذاکرات شروع کرانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

روس کے وزیرِ خارجہ سرگئى لاف رَوف نے پچھلے مہینے اعلان کیا تھا کہ روس حماس کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھے گا، جسے انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی کوششوں میں ایک ایسا شریکِ کار قرار دیا، جس کی ضرورت ہے۔

روس مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے مذاکرات میں چار کے اُس گروپ کا واحد رکن ہے، جس کے حماس کے ساتھ رابطے ہیں اور جس کا غزہ کی پٹی پر کنٹرول ہے۔ اسی گروپ کے دو رکن، امریکہ اور یورپی یونین حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔

روسی وزیرِخارجہ نے مئى کے مہینے میں شام کے دارالحکومت دمشق میں مشعل سے ملاقات کی تھی، جہاں وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG