رسائی کے لنکس

حمزہ علی عباسی کی زندگی کا نیا سفر


حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور
حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور

پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے زندگی کا نیا سفر شروع کر دیا ہے۔

اتوار کو اسلام آباد میں حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کی نکاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

تقریب میں تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید اور گلوکار عاطف اسلم بھی شریک تھے۔

اداکار نے نکاح کے روز سفید شلوار قمیض زیب تن کی اور ان کی شریک حیات بھی سنہری لباس میں شاندار دکھائی دیں۔

حمزہ علی عباسی کی شادی سے متعلق خبریں چند روز قبل ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں۔ اس سے قبل کسی کو معلوم نہ تھا کہ وہ اداکارہ نیمل خاور سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی شادی پر جہاں انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں وہیں اُنہیں بعض صارفین تنقید و طنز کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔

محمد سفیان نامی ٹوئٹر صارف نے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ظفراللہ وزیر نامی ٹوئٹر صارف نے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو مبارکباد پیش کی۔

فاطمہ نامی ٹوئٹر صارف لکھتی ہیں ایک مرد اور ایک مہذب شخص کے درمیان فرق صاف واضح ہے۔

اس سے قبل محمد اسامہ نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹوئٹ میں دو تصاویر شیئر کیں۔ اور کہا کہ ہر شخص حمزہ علی عباسی کی شادی کے لیے ایسی خاتون کی توقع کر رہا تھا جو پردے میں ہو لیکن انہوں نے کسی اور کا انتخاب کیا، 'صحیح کھیل گیا'۔

XS
SM
MD
LG