پاکستان کے مختلف شہروں میں 'عورت مارچ' کے علاوہ 'یوم حیا' اور 'تکریم نسواں مارچ' کے نام سے بھی ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات کا اہتمام ملک کی مختلف مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے کیا گیا۔
خواتین کے عالمی دن پر 'یوم حیا'
1
کراچی میں یوم خواتین کی مناسبت سے آٹھ مارچ سے قبل ہی تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں۔
2
یوم حیا کے موقع پر پشاور، کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں نگالی گئیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین نے حجاب کے حق میں نعرے لگائے۔
3
ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ مضبوط خواتین ہی مضبوط قوم کی معمار ہیں۔ انہوں نے خواتین کے لیے مساوی حقوق، بہتر ملازمتوں اور کام کرنے والی جگہوں پر تحفظ کا بھی مطالبہ کیا۔
4
یوم حیا کے موقع پر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی 'یوم حیا' ریلی کا اہتمام کیا گیا۔