رسائی کے لنکس

ڈیموکریٹس پر ہیلتھ کیئر ایکٹ کی تیاری میں معاونت نہ کرنے کا الزام


سینیٹ کے اکثریتی لیڈر مچ مک کونیل صحت کی دیکھ بھال کے پروگرام کے موضوع پر نیوزکانفرنس میں گفتگو کررہے ہیں۔ 18 جولائی 2017
سینیٹ کے اکثریتی لیڈر مچ مک کونیل صحت کی دیکھ بھال کے پروگرام کے موضوع پر نیوزکانفرنس میں گفتگو کررہے ہیں۔ 18 جولائی 2017

صدر ٹرمپ ری پبلکنز پر زور دے رہے ہیں کہ أوباما کئیر کو ناکام ہونے دیں اور پھر ڈیمو کریٹس ان کے پاس اسے درست کرنے کے طریقوں پر مدد مانگنے کے لیے ان کے پاس آئیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وعدے کے ساتھ وہائٹ ہاؤس میں داخل ہوئے تھے کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کا قابل استطاعت پروگرام جسے اوباکیئر بھی کہا جاتا ہے ، اسے منسوخ کر دیں گے اور اس کی جگہ ری پبلیکن پارٹی کا پروگرام نافذ کریں گے۔ لیکن صدارت کے چھ مہینوں کے بعد بھی وہ اوباکیئر کا کوئی متبادل پیش نہیں کرسکے ۔ جس پر اکثریتی ری پبلکن پارٹی کے لیڈر مچ میک کونل نے صحت کی دیکھ بھال کے قانون کا کوئی متبادل بل نہ پیش کرنے پر ایک معذرت جاری کی ہے ۔

منگل کے روز میک کونل نے یہ بھی کہا کہ ری پبلکنز نے أوباما کئیر کے خاتمے کا کام مکمل نہیں کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں سینیٹ کام شروع کرے گی اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق پروگرام پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے کام کرے گی اور أوباما کئیر کی منسوخی کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے اس پر ووٹنگ کرے گی۔

میک کونل نے ڈیمو کریٹس پرصحت کی دیکھ بھال کے ایکٹ کی إصلاحات میں مدد نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ری پبلکنز نے، بند دروازوں کے پیچھےخود سے بل تشکیل دیا ۔ ڈیمو کریٹس نے أوباما کئیر کے نقائص سے نمٹنے میں تعاون کرنے پر إصرار کیا ، جن میں ادائیگیوں میں اضافہ اور بہت سی ریاستوں میں پروگرام میں شریک انشورنس کمپنیوں کی گھٹتی ہوئی تعداد شامل ہے۔

اقلیتی لیڈرچک شومر کا کہنا تھا کہ اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے ۔ اب نئے سرے سے شروعات کا وقت آ گیا ہے ۔ اس سے قبل اکثریتی لیڈر نے ڈیموکریٹس سے کہا تھا کہ ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم آپ کی مدد نہیں چاہتے

مسٹر شومر نے کہا کہ دو جماعتی طور پر کام کرنے کا دروازہ اب کھلا ہے اور ری پبلکنز کو اب صرف اس سے گذرنے کی ضرورت ہے ۔

صدر ٹرمپ ری پبلکنز پر زور دے رہے ہیں کہ أوباما کئیر کو ناکام ہونے دیں اور پھر ڈیمو کریٹس ان کے پاس اسے درست کرنے کے طریقوں پر مدد مانگنے کے لیے ان کے پاس آئیں گے۔

اندیشہ ہے کہ اوباکیئر کی منسوخی اور اس کا متبادل سامنے نہ آنے سے دو کروڑ سے زیادہ امریکی صحت کی انشورنس سے محروم ہو جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG