بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پچھلے دو روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سرینگر کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ دور دور تک برف ہی برف ہے۔ ایسے میں سیاح برفباری سے خوب لطف اندوز ہوئے جب کہ شہریوں اور سیاحوں کو شدید برفباری سے کچھ مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سرینگر میں برف باری کے حسین نظارے
1
شدید برفباری کے بعد سرینگر میں مشینوں کے ذریعے سڑکوں پر سے برف ہٹائی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی معطل نہ ہو۔
2
شدید برفباری کے باعث کاروبار بھی متاثر ہوا ہے اور بازار ویران ہو گئے ہیں۔
3
سیاحت کے لیے آنے والے افراد نے جہاں موسم کا لطف لیا۔ وہیں انہیں اپنی قیام گاہوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا بھی رہا۔
4
مختلف ریاستوں سے آنے والے سیاح برف کے پتلے بنا کر ان کے ہمراہ سیلفیاں بناتے ہیں۔ سیاح برف کے گولے بنا بنا کر ایک دوسرے پر پھینکتے ہیں۔