رسائی کے لنکس

امریکہ: وسطی علاقوں میں برفانی طوفان اور بارشیں، سیکڑوں پروازیں منسوخ

نیو جرسی سٹی میں ایک عورت اور بچہ برف سے ڈھکی سڑک پار کرتے ہوئے (فائل فوٹو)
نیو جرسی سٹی میں ایک عورت اور بچہ برف سے ڈھکی سڑک پار کرتے ہوئے (فائل فوٹو)

حکام نے جنوب مغربی منیسوٹا میں متعدد شاہراؤں کو بند کر دیا اور لوگوں کو کسی بھی قسم کا سفر نا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ریاست کے جنوبی علاقوں میں صورت حال گاڑیاں چلانے کے لیے موافق نہیں تھی۔

امریکہ کے وسطی علاقوں میں آنے والے برفانی طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے متعد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور سڑکوں پر ہر قسم کی آمدرفت بھی معطل ہو گئی جب کہ مختلف حادثات میں کم ازکم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکہ کی شمال وسطیٰ ریاستوں کے بالائی علاقوں میں واقع مناپولس سینٹ پال کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہفتہ کو تمام پروازوں کی آمدو رفت منسوخ کر دی گئی۔ یہ اقدام اس وجہ سے کیا گیا کیونکہ شدید برفباری کے باعث رن وے کو صاف رکھنا مشکل ہو گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 470 پراوزیں منسوخ کی گئیں اور مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے بعد ائیر پورٹ کا عملہ صرف ایک رن وے کو کھولنے میں کامیاب ہو سکا جبکہ برفانی طوفان کی وجہ سے جنوبی ڈکوٹا کے سب سے بڑے شہر سیوکس فالز کے ہوائی اڈے کو مسلسل دوسرے روز بھی بند رکھنا پڑا۔

حکام نے جنوب مغربی منیسوٹا میں متعدد شاہراؤں کو بند کر دیا اور لوگوں کو کسی بھی قسم کا سفر نا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ریاست کے جنوبی علاقوں میں صورت حال گاڑیاں چلانے کے لیے موافق نہیں تھی۔

قومی موسیماتی سروس نے پیش گوئی کی ہے کہ جنوبی منیسوٹا بشمول مناپولس، سینٹ پال میں برفانی طوفان کی وجہ سے اتوار کے روز 20 انچ برف پڑ سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اتوار کو منیسوٹا، وسکانسن اور مشیگن کو طوفان بادو باراں کا سامنا رہے گا جس کے بعد یہ نیویارک اور نیو انگلینڈ کی ریاستوں میں داخل ہو جائے گا۔

XS
SM
MD
LG