رسائی کے لنکس

گورنرہلمند کے قتل کی مبینہ سازش ،تین اطالوی گرفتار


گورنرہلمند کے قتل کی مبینہ سازش ،تین اطالوی گرفتار
گورنرہلمند کے قتل کی مبینہ سازش ،تین اطالوی گرفتار

افغان حکام نے ایک خیراتی ہسپتال سے منسلک تین اطالوی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے جن پر الزام ہے کہ یہ ہلمندصوبے کے گورنر گلاب منگل کو ہلاک کرنے کی سازش کررہے تھے۔

”ایمرجنسی“نامی ہسپتال نے تصدیق کی ہے کہ اس کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ادارے کے مطابق اسے گرفتاری کی وجوہات معلوم نہیں ہیں۔

صوبائی گورنر گلاب منگل نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطالوی باشندوں کے ساتھ چھپے افغانوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور ہسپتال سے خودکش جیکٹس،دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔گورنر کے مطابق یہ تمام سامان غیر ملکی عملے کی مدد سے ایمرجنسی ہسپتال میں لایا گیا تاکہ انھیں قتل کیا جاسکے۔

گلاب منگل نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال کے غیر ملکی عملے کو انھیں ہلاک کرنے کے لیے پانچ لاکھ ڈالر پیشگی رقم بھی دی گئی تھی۔

ایمرجنسی ہسپتال ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں واقع ہے اور ہلمند وہ صوبہ جہاں عسکریت پسندوں کو کچلنے کے لیے اس فال فروری میں امریکہ اور برطانیہ کی فوج نے ایک بڑا آپریشن کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں میں ایک ڈاکٹر،ایک نرس اور ایک لاجسٹک ورکر شامل ہے۔

ادھر اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے اور یہ معلوم کررہی ہے کہ اس کے شہریوں کو کن حالات اور کن وجوہات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

اطالوی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک مکمل طور پر ایسی کسی بھی سرگرمی کے خلاف ہے جس سے افغانستان میں یا کہیں اور دہشت گردی کو بلواسطہ یا بلا واسطہ مدد ملے۔

XS
SM
MD
LG