رسائی کے لنکس

اسرائیل کی فضائی کارروائی حزب اللہ کے چھ جنگجو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کی ’وائی نیٹ‘ نامی نیوز ویب سائٹ پر اسرائیلی فوج کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ اس حملے کا ہدف وہ ’’دہشت گرد تھے جو کہ اسرائیل پر حملہ کرنا چاہتے تھے‘‘۔

لبنان کی شعیہ تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے میں اپنے چھ اراکین کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان ایک اعلیٰ کمانڈر محمد عیسٰی اور سابق ملٹری چیف کا بیٹا جہاد مغنیہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ جہاد مغنیہ 2008 میں ایک کار بم حملے میں مارے جانے والے حزب اللہ کے ملٹری کمانڈر عماد مغنیہ کا بیٹا تھا۔

اسرائیل کی فوج نے اس بارے میں کسی طرح کا بیان نہیں دیا لیکن ذرائع کے مطابق اسرائیل کے ہیلی کاپٹروں نے اتوار کو گولان کی پہاڑیوں میں شام کی جانب قنیطرہ کے علاقے میں دو میزائل داغے۔

اسرائیل کی ’وائی نیٹ‘ نامی نیوز ویب سائٹ پر اسرائیلی فوج کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ اس حملے کا ہدف وہ ’’دہشت گرد تھے جو کہ اسرائیل پر حملہ کرنا چاہتے تھے‘‘۔

جب کہ لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق محمد عیسٰی شام اور عراق میں حزب اللہ کی کارروائیوں کا نگران تھا۔

XS
SM
MD
LG