رسائی کے لنکس

حلب: حزب اللہ کی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے پر حملے کی دھمکی


فائل
فائل

تنازعے کو تقریباً چھ برس ہو چکے ہیں اور حزب اللہ ملک بھر میں شامی صدر بشار الاسد کی افواج کی حمایت میں صف آرا رہی ہے

لبنانی شدت پسند گروپ، حزب اللہ نے منگل کے روز حلب میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی افواج نے لوگوں کو شہر کا مشرقی علاقہ خالی کرنے کا حتمی انتباہ جاری کیا ہے، جن پر مخالف افواج کا قبضہ ہے۔

اس دھمکی کے نتیجے میں ہزاروں پر مشتمل شہری آبادی کی مدد کے لیے کی جانے والی کثیر ملکی کوشش متاثر ہوں گی، جہاں سولین آبادی ابھی تک محصور شہر میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

تنازعے کو تقریباً چھ برس ہو چکے ہیں اور حزب اللہ ملک بھر میں شامی صدر بشار الاسد کی افواج کی حمایت میں صف آرا رہی ہے۔

سرگرم شامی کارکنان کے اندازے کے مطابق مشرقی حلب میں 3000 کے قریب افراد موجود ہیں، جہاں 2012ء سے باغیوں کا کنٹرول رہا ہے، جو اسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی حکمت عملی کا حصہ رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG