رسائی کے لنکس

لاہور میں بموں کے حملے، بے گناہ لوگوں کو ہلاک کرنے کا کوئى جواز نہیں: ہلری کلنٹن


امریکی وزیرِ خارجہ
امریکی وزیرِ خارجہ

امریکہ ،امن اورسلامتی کے لیے پاکستان کے لوگوں کی آرزؤں میں اُن کے ساتھ ہے

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے لاہور میں بموں کے خوکُش حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں اور دوستوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔

وزیرِخارجہ نے جمعے کے روز محکہ ٴخارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو ہلاک کرنے کا کوئى جواز نہیں۔ اور لاہور میں بموں کے مربوط حملوں سے اس چیز کا مظاہرہ ہوتا ہے کہ تشدّد پر کمر بستہ انتہا پسند عناصر پاکستان کے لوگوں کو کتنے زیادہ مصائب میں مبتلا کرنے پر آمادہ ہیں۔

وزیرِ خارجہ کلنٹن نے اپنے بیان میں انتہا پسند عناصر کے خلاف پاکستان اور اُس کی سکیورٹی فورسز کی پُر عزم جدو جہد کو سراہا ہے ۔ اور انواں نے کہا ہے کہ امریکہ ،امن اورسلامتی کے لیے پاکستان کے لوگوں کی آرزؤں میں اُن کے ساتھ ہے۔

XS
SM
MD
LG