پنسلنوانیا کے شہر، فلاڈیلفیا میں ڈیموکریٹک قومی ڈیلیگیٹس کے ’ووٹ کاؤنٹ‘ میں ہیلری کلنٹن کو 2842 اور سینیٹر برنی سینڈرز کو 1865 ووٹ پڑے اور یوں کلنٹن امریکہ کی پہلی خاتون امیدوار بن گئی ہیں جنھیں پارٹی نے صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔
ہیلری کلنٹن پہلی خاتون صدارتی امیدوار نامزد
5
برنی سینڈرز نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے لیے ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
6
ہیلری کلنٹن نے گزشتہ ہفتے ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کیا تھا۔
7
سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن اپنے مداحوں کے ساتھ مصافہ کرتے ہوئے۔
8
نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے مقابلہ ہے۔