رسائی کے لنکس

امریکی وزیرِ خارجہ ڈومینیکن ری پبلک کے دورے پر


امریکی وزیرِ خارجہ ڈومینیکن ری پبلک کے دورے پر
امریکی وزیرِ خارجہ ڈومینیکن ری پبلک کے دورے پر

امریکی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن بدھ کو ڈومینیکن ری پبلک پہنچی ہیں جہاں وہ برِ اعظم امریکہ کی معاشی ترقی کے لیے علاقائی ممالک کے وزراء کے سالانہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔

اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل خیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے میزبان ملک کے وزیرِ خارجہ کارلوس مورالز ٹرونکوسو نے کہا کہ "خوش حالی کی جانب جاتے راستے" کے عنوان سے ہونے والی یہ کانفرنس ترقی، خوش حالی اور سماجی انصاف کو فروغ دینے میں خطے کے ان ممالک کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم ثابت ہوگی جو جمہوریت اور آزاد منڈیوں کے قیام پر یقین رکھتے ہیں۔

اجلاس میں امریکہ کے علاوہ کینیڈا، کوسٹا ریکا، میکسیکو اور پیرو سمیت 15 ممالک کے نمائندے شریک ہورہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ، امریکی ممالک کی تنظیم اور 'انٹر امریکن ڈویلپمنٹ بینک' کے مندوبین بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈومینیکن ری پبلک پہنچے ہیں۔

تاہم ارجنٹینا، برازیل اور وینزویلا اجلاس میں شریک نہیں ہورہے۔

اسی سلسلے کے گزشتہ برس ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری کلنٹن نے کہا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ اجلاس کے شرکاء معاشی ترقی کے فوائد سے "مزید جگہوں کے مزید عوام" کو بھی فیضیاب کریں۔

XS
SM
MD
LG