رسائی کے لنکس

سلسلہ کوہ ہمالیہ میں خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر


سلسلہ کوہ ہمالیہ میں خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر
سلسلہ کوہ ہمالیہ میں خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر

بھارت کے شمال مشرق، نیپال اور چینی خطے میں اتوار کو آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے جبکہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث منگل کو امدادی کارروائیاں شدید متاثر ہورہی ہیں۔

مٹی کے متعدد تودے گرنے سے بھی امدادی کارکنوں کو متاثرہ مقامات تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ حکام کاکہنا ہے کہ شدید بارش اور دھند کے متاثرین تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے غزائی امداد پہنچائی جارہی ہے۔

پانچ ہزار سے زائد فوجی ریاستی دارالحکومت گنگٹوک جانے والی مرکزی شاہراہ کو صاف کرنے میں مصروف ہیں اور شہر کی بجلی بھی بحال کردی گئی ہے۔

سلسلہ کوہ ہمالیہ میں اتوار کو 6.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

زلزلے سے زیادہ تر ہلاکتیں سکم میں ہوئی ہیں جب کہ دیگر افراد بہار اور مغربی بنگال میں ہلاک ہوئے۔ متاثرین کی اکثریت شدید بارشوں سے پہلے ہی کمزور ہونے والی عمارتوں کے منہدم ہونے سے ہلاک ہوئی۔

نیپال میں حکام نے اطلاع دی ہے کہ ان کے زلزلے سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے جب کہ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ژنہوا‘ کا کہنا ہے کہ جنوبی خطے تبت میں کم ازکم سات لوگ زلزلے میں ہلاک ہوئے۔

حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG