رسائی کے لنکس

دنیا سمیت پاکستان میں بھی 'دیوالی' کے رنگ


ہندو لڑکیاں دیوالی کے تہوار کے موقع پر پوجا کررہی ہیں اور پٹاخے جلارہی ہیں۔
ہندو لڑکیاں دیوالی کے تہوار کے موقع پر پوجا کررہی ہیں اور پٹاخے جلارہی ہیں۔

’پاکستان اقلیتوں کی بہتری، ان کی فلاح و بہبود اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے،‘ صدر مملکت ممنون حسین کا دیوالی کے موقع پر تہنیتی پیغام۔

دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی ہندو برادری دیوالی کا تہوار منارہی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں اتوار کے روز ہندوبرادری دیوالی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر مملکت مننون حسین نے دیوالی کے حوالے سے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ، ’پاکستان اقلیتوں کی بہتری ان کی فلاح و بہبود اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے‘۔

صدر مملکت کا مزید کہنا ہے کہ، ’ایسا معاشرہ قائم کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں کی جائیں جس میں ہر شخص کو رنگ و نسل کے امتیاز کے بغیر ملکی ترقی میں حصہ لینے کی اجازت ہو ہمارا مذہب اسلام اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور دیکھ بھال کا درس دیتے ہیں‘۔

ہندو برادری کیلئے ہر سال نومبر کے مہینے میں منایا جانیوالیا دیوالی تہوار خوش قسمتی کا تہوار کہلاتا ہے۔ ہندو روایات کے مطابق اس دن کو دولت کی دیوی لکشمی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔ اس تہوار میں ہندو افراد گھروں کی سجاوٹ کرتے ہیں مٹھائیاں اور کھانے بناتے ہیں۔ ہندو برادری پوجا پاٹ کے بعد پٹاخے اور پھلجزڑیاں جلا کر دیوالی کی خوشیاں مناتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG