رسائی کے لنکس

ٹینس: مارٹینا اور ثانیہ نے آسٹریلین اوپن کا ڈبلز مقابلہ جیت لیا


مارٹینا ہنگس (دائیں) اور ثانیہ مرزا (فائل فوٹو)
مارٹینا ہنگس (دائیں) اور ثانیہ مرزا (فائل فوٹو)

یہ جوڑی اب تک 36 ڈبلز میچ جیت چکی ہے اور ومبلڈن اور یو ایس اوپن کی چیمپیئن ہے۔

جمعہ کو ٹینس کی نمبر ایک ڈبلز جوڑی نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میچ میں چیک رپبلک سے تعلق رکھنے والی آڈریا ہلاواکووا اور لوسی ہراڈیکا کو ہرا کر ڈبلز مقابلہ جیب لیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کی خواتین کے گرینڈ سلیم ڈبلز مقابلوں میں یہ 12 ویں کامیابی تھی جبکہ بھارت کی ثانیہ مرزا کی یہ تیسری کامیابی تھی۔ یہ تینوں ٹاٹلز ثانیہ نے مارٹینا ہنگس کے ساتھ مل کر جیتے ہیں۔

یہ جوڑی اب تک 36 ڈبلز میچ جیت چکی ہے اور ومبلڈن اور یو ایس اوپن کی چیمپیئن ہے۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ’’میری پارٹنر کی وجہ سے ہمارے لیے یہ ناقابل یقین سال ہے۔ ہم چلتے جا رہے ہیں اور آپ کے ساتھ یہ سب ریکارڈ قائم کرنا بہت زبردست تجربہ ہے۔‘‘

مارٹینا نے اپنی مخالف جوڑی کے بارے میں کہا کہ ’’آپ دو گرینڈ سلیم جیت چکی ہیں اس لیے آپ سے مقابلہ بہت سخت تھا۔‘‘

XS
SM
MD
LG