رسائی کے لنکس

ہالی وڈ فلم’ فلائٹ ورلڈ وار ٹو‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا


فلم کی کہانی شروع ہوتی ہے واشنگٹن ڈی سی سے لندن کے لئے اڑان بھرنے والی فلائٹ 757 سے جو خراب موسم کا شکار ہوکر پراسرار طور پر گزرے وقت میں سفر کرتی ہوئی 1940 کے جنگ عظیم دوم کے جرمنی میں پہنچ جاتی ہے اور ۔۔۔۔۔

ہالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’فلائٹ ورلڈ وارII دی گریٹسٹ بیٹیل دیٹ نیور ہیپنڈ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ پاکستان میں اس فلم کی پروموشن کرنے والی فرم ’پچ میڈیا‘ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’ٹریلر حسب روایت فلم سے پہلے ریلیز ہوا ۔۔ اور ریلیز ہوتے ہی ہٹ ہوگیا۔‘

فلم کی کہانی شروع ہوتی ہے واشنگٹن ڈی سی سے لندن کے لئے اڑان بھرنے والی فلائٹ 757 سے جو خراب موسم کا شکار ہوکر پراسرار طورپر گزرے وقت میں سفرکرتی ہوئی 1940 کے جنگ عظیم دوم کے جرمنی میں پہنچ جاتی ہے جہاں اتحادی اور جرمن فوجیں حالت جنگ میں ہیں۔

فلائٹ کا عملہ کس طرح مسافروں کی جان بچانے اور انہیں بحفاظت دوبارہ ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کے لئے جو جدوجہد کرتا اور مشکلا ت کا سامنا کرتا ہے، فلم اسی کشمکش کے گرد گھومتی ہے۔

’فلائٹ ڈبلیو ڈبلیوII‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نژاد امریکن ایکٹر فرحان طاہر نے بتایا کہ وہ فلم کے مرکزی کردار طیارے کے پائلٹ مسٹر اسٹرونگ کے روپ میں نظر آئیں گے۔ آسمانی بجلی میں گھر کر جنگ عظیم کے دور میں پہنچ جانے والی فلائٹ جس کی اصل منزل لندن تھی، اس کے مسافروں کو واپس بحفاظت پہنچانا میری ڈیوٹی ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’میں نے تواپنے کام سے بہت انجوائے کیا اور توقع ہے کہ ناظرین بھی فلم سے پوری طرح لطف اندوز ہوں گے۔‘

XS
SM
MD
LG