رسائی کے لنکس

فاسٹ اینڈ فیوریئس کے معروف اداکار کار حادثے میں ہلاک


پال واکر
پال واکر

بیان کے مطابق پال واکر عطیات جمع کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے اور حادثے کے وقت گاڑی ان کا دوست چلا رہا تھا۔

ہالی ووڈ کے اداکار پال واکر امریکہ میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پال واکر کی عمر چالیس سال تھی۔

'فاسٹ اینڈ فیوریئس' سیریز کی فلم کے ایک مرکزی کردار سے شہرت پانے والے اداکار کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا ہے کہ ہفتہ کی سہ پہر ان کی گاڑی کو لاس اینجلس میں حادثہ پیش آیا۔

بیان کے مطابق وہ عطیات جمع کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے اور حادثے کے وقت گاڑی ان کا دوست چلا رہا تھا۔

واکر 'فاسٹ اینڈ فیوریئس' سیریز کی نئی فلم میں بھی کام کر رہے تھے جب کہ حال ہی میں ریلیز کے لیے تیار سسپنس فلم 'آورز' میں کام کرچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG