رسائی کے لنکس

وائٹ ہاؤس کی معاون کو ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکریٹری مقرر کیے جانے کا امکان


کرسٹجن نیلسن اور چیف آف اسٹاف جنرل جان کیلی۔ فائل فوٹو
کرسٹجن نیلسن اور چیف آف اسٹاف جنرل جان کیلی۔ فائل فوٹو

45 سالہ نیلسن سائیبر سیکورٹی کی ماہر ہیں اور وہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے ٹرانسپورٹیشن شعبے کی سیکورٹی میں خدمات انجام دینے کے علاوہ سابق رپبلکن صدر جارج بش کی وائیٹ ہاؤس ہوم لینڈ سیکورٹی کونسل میں اہم ذمہ داری نبھا چکی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اپنی معاون کرسٹجن نیلسن کو ہوم لینڈ سیکورٹی سیکٹری مقرر کرنے والے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ نیلسن نے وائیٹ ہاؤس میں اعلیٰ اہلکار کے طور پر ٹرمپ ٹیم میں نظم و ضبط پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔

سنیٹ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد نیلسن 240,000 ملازمین پر مشتمل ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کی نگران بن جائیں گی جو امریکی سرحد اور ایئر پورٹ پر سیکورٹی کے علاوہ امیگریشن پالیسی، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے بارے میں ریسپانس، پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے اور دیگر سیکورٹی اُمور کا ذمہ دار ہے۔

45 سالہ نیلسن سائیبر سیکورٹی کی ماہر ہیں اور وہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے ٹرانسپورٹیشن شعبے کی سیکورٹی میں خدمات انجام دینے کے علاوہ سابق رپبلکن صدر جارج بش کی وائیٹ ہاؤس ہوم لینڈ سیکورٹی کونسل میں اہم ذمہ داری نبھا چکی ہیں۔

نیلسن میرین کے سابق کور کمانڈر جنرل جان کیلی کی چیف آف اسٹاف رہ چکی ہیں جب وہ ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے چھ ماہ کے دوران ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکٹری کی حیثیت سے تعینات تھے۔ جب صدر ٹرمپ نے کیلی کو گزشتہ جولائی میں چیف آف اسٹاف مقرر کیا تو اُنہوں نے نیلسن کو اپنا نائب مقرر کر لیا۔ کیلی کی ہدایات کے مطابق نیلسن نے قریبی لوگوں کی صدر ٹرمپ تک رسائی کو محدود کر دیا تھا جس کے باعث وائیٹ ہاؤس کے کچھ اہلکار اُن سے خفا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ عمومی طور صدر ٹرمپ نے اُن تک رسائی محدود کئے جانے کے اقدام کا خیر مقدم کیا تھا تاہم اُنہوں نے مبینہ طور پر اپنے کچھ رفقا سے ذکر کیا تھا کہ رسائی محدود کرنے کا اقدام کبھی کبھار حد سے بڑھ جاتا تھا۔

نیلسن کی طرف سے ہوم لینڈ سیکورٹی کا منصب سنبھانے کے بعد ٹرمپ اور کیلی کو اس محکمے پر کڑی نظر رکھنے کا موقع مل جائے گا۔ اب تک ہوم لینڈ سیکورٹی کے محکمے کے سربراہ قائم مقام سیکٹری ایلین ڈیوک تھے۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کے محکمے میں سائیبر سیکورٹی ایک اہم مسئلہ ہے اور چونکہ نیلسن جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں ایک سائیبر تھنک ٹینک سے منسلک رہ چکی ہیں لہذا خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سائیبر خطرے سے متعلق معلومات کونجی شعبے سے شیئر کرنے جیسے ٹیکنکی معاملات پر خاصی دسترس رکھتی ہیں۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کا محکمہ 11 ستمبر، 2011 کو نیویارک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد تخلیق کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG