رسائی کے لنکس

واشنگٹن کے بے گھر افراد


ذرائع ابلاغ کے حالیہ تخمینوں کے مطابق، 2014ء میں امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر 5 کروڑ تک پہنچ چکی ہے

کیا آپ یقین کریں گے کہ امریکہ جیسے ملک کے دارالحکومت میں بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد بستی ہے۔

2012ء میں کی جانے والی امریکہ کی مردم شمار کے اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت امریکہ بھر میں 4 کروڑ 65 لاکھ افراد غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔ ذرائع ابلاغ کے تازہ تخمینوں کے مطابق، 2014ء میں یہ تعداد بڑھ کر 5 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ بڑھتی غربت کے باعث، امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے شب و روز گزارنے پر مجبور ہیں۔

ڈیوڈ ڈینی ایک سیاہ فام اخبار فروش ہے جو ہر روز امریکی قانون ساز ادارے کیپیٹل ہل کے قریب اخبار بیچتا ہے۔ وہ واشنگٹن ڈی سی کے تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار بے گھر باسیوں میں سے ایک ہے۔ شہر میں کئی ادارے ان بے گھر افراد کی بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ان میں بے گھر افرا د کا اخبار ’سٹریٹ سینس‘ بھی شامل ہے۔ کچھ ادارے ہر روز بے گھر افراد کو خوراک، پناہ، طبی اور دوسری بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود شہر میں گھومتے پھرتے ہوئے آپ کو پارکوں اور شاہراہوں کے اردگرد بینچوں پر بے شمار بے گھر افراد سوتے ملیں گے۔

ہمارے سلسلے ’کیپیٹل آئی‘ کی یہ رپورٹ امریکہ میں غربت اور بے گھر افراد کے بارے میں ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور ایک سپر پاور ہونے کے باوجود امریکہ کے یہ شہری کون ہیں جو سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہیں؟ کیا امریکی نظام اور حکمران اس مسئلے سے واقف نہیں یا اگر ہیں تو وہ اور باقی معاشرہ ان لوگوں کے بارے میں کیا کر رہا ہے۔۔۔ یہی سب کچھ جاننے کی کوشش ہے ہم نے اپنی اس خصوصی رپورٹ میں کی ہے، جسے آپ نیچے دئیے گئے آڈیو لنک میں سن سکتے ہیں۔

واشنگٹن کے بے گھر افراد
please wait

No media source currently available

0:00 0:24:50 0:00


XS
SM
MD
LG