رسائی کے لنکس

ہنڈوراس میں فٹبال ٹیم پر حملہ، جھڑپوں میں تین افراد ہلاک


نیشنل فٹبال لیگ نے ٹیگوسکلپا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ منسوخ کردیا جسے دیکھنے کے لیے 20 ہزار سے زائد شائقین کی آمد متوقع تھی۔
نیشنل فٹبال لیگ نے ٹیگوسکلپا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ منسوخ کردیا جسے دیکھنے کے لیے 20 ہزار سے زائد شائقین کی آمد متوقع تھی۔

ہنڈوراس کے ٹیگوسگلپا نیشنل اسٹیڈیم میں فٹبال میچ سے قبل مخالف ٹیموں کے شائقین کے درمیان جھگڑے اور ایک ٹیم کی بس پر حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں تین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ہفتے کی شب اولمپیا اور موٹاگوا فٹبال کلب کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جانا تھا۔ تاہم اس سے قبل روایتی حریف ٹیموں کے شائقین کے درمیان اسٹیڈیم میں جھگڑا ہوگیا۔

جھگڑے کی وجہ موٹاگوا کلب کی ٹیم کی بس پر پتھراؤ بتایا جاتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ شروع ہونے سے قبل موٹاگوا کلب کی ٹیم اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہوئی تو مبینہ طور پر مخالف ٹیم کے شائقین نے بس پر پتھراوؑ کیا جس کے نتیجے میں تین کھلاڑی زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کے چہرے پر چوٹیں آئیں اور اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کے چہرے پر چوٹیں آئیں اور اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موٹاگوا کلب کے مطابق زخمی ہونے والے کھلاڑیوں میں امیلیو ازگرو، روبرٹ موریرا اور جوناتھن روئگر شامل ہیں جن کے چہرے پر چوٹیں آئیں اور اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ یونیورسٹی اسکول اسپتال کی ترجمان لورا اسکونر کے مطابق اسپتال میں تین لاشیں لائی گئی ہیں جن میں ایک نوجوان بھی شامل ہے جب کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کو چھریوں کے وار سے مارا گیا جب کہ ان کے جسم پر گولیوں کے بھی نشانات ہیں۔

فٹبال ٹیم پر حملے اور شائقین کے جھگڑے کے بعد نیشنل فٹبال لیگ نے ٹیگوسکلپا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ منسوخ کردیا جسے دیکھنے کے لیے 20 ہزار سے زائد شائقین کی آمد متوقع تھی۔

اولمپیا کلب کے صدر رافیل ولیدا نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد نیشنل لیگ اور موٹاگوا کلب کے حکام سے ملاقات کریں گے اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بات چیت کریں گے۔

XS
SM
MD
LG