رسائی کے لنکس

ہانگ کانگ: غیرملکی گھریلو ملازمین کے رہائشی حقوق کے خلاف اپیل


Soldado francês guarda aeroporto
Soldado francês guarda aeroporto

ہانگ کانگ کی حکومت عدالت کے اس تاریخی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررہی ہے جس کے تحت غیر ملکی گھریلو ملازمین کو اس خطے میں مستقل سکونت کا درجہ حاصل ہوسکتا ہے۔

ہانگ کانگ کے آئین کا وہ حصہ جیسے بنیادی قوانین کانام دیا جاتا ہے، غیر ملکی رہائشیوں کو ہانگ کانگ میں سات سال تک رہنے کے بعد مستقل رہائشی کا درجہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیتا ہے۔

جب کہ ہانگ کانگ کی انتظامیہ تقریباً تین لاکھ غیر ملکی گھریلو ملازمین کو یہ حق دینے سے انکار کررہی ہے۔

گذشتہ سال ستمبر میں ہائی کورٹ کے ایک جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ حکومت قانون کا جس طرح اطلاق کررہی ہے وہ غیر آئینی اور امتیازی ہے۔

لیکن حکومت کے وکیل ڈیوڈ پانک نے منگل کے روز ہانگ کانگ کی کورٹ آف اپیل میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ مستقل سکونت دینے سے متعلق قانون سازوں کی اہلیت پر بے جا پابندیاں عائد کرتا ہے۔

مخالفین کا کہناہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں شہر کی سماجی خدمات مثلا صحت اور تعلیم وغیرہ پر تقریباً پانچ لاکھ تارکین وطن کا اضافی بوجھ پڑجائے گا۔

XS
SM
MD
LG