رسائی کے لنکس

ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز اخبار 'ایپل ڈیلی' کی بندش کا خدشہ

مظاہرے میں شامل ایک شخص عدالت میں اپیل ڈیلی کے دو اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر اخبار کی کاپی دکھا رہا ہے۔ 18 جون 2021
مظاہرے میں شامل ایک شخص عدالت میں اپیل ڈیلی کے دو اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر اخبار کی کاپی دکھا رہا ہے۔ 18 جون 2021

ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامی اخبار 'ایپل ڈیلی' کی مالک کمپنی اس ہفتے یہ فیصلہ کرنے جا رہی ہے کہ آیا اسے بند کر دیا جائے۔

اخبار کو بند کر نے کی نوبت اس وقت پیش آئی جب حکام نے گزشتہ ہفتے اس کے 23 لاکھ ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے۔ اس سے پہلے 500 سے زیادہ پولیس اہل کاروں نے اخبار کے دفاتر پر چھاپہ مار کر اس کے چیف ایڈیٹر رائن لا اور "ایپل ڈیلی" اور "ڈیجیٹل نیکسٹ" کے چار دیگر منتظمین کو حراست میں لے لیا تھا۔

مارک سمن، ہانگ کانگ کے جیل میں بند، میڈیا کے معروف بزنس مین جمی لائی کے مشیر ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ "نیکسٹ ڈیجیٹل" کے ایگزیکٹیوز پیر کے روز اس صورتِ حال پر بورڈ کی ایک میٹنگ کرنے والے تھے۔

عدالت میں اپیل ڈیلی کے خلاف سماعت کے موقع پرنامہ نگار اپنی شناخت کی جانچ پرکھ کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔
عدالت میں اپیل ڈیلی کے خلاف سماعت کے موقع پرنامہ نگار اپنی شناخت کی جانچ پرکھ کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔

لائی اور چیف ایگزیکیٹو چینگ کم ہنگ پر کسی دوسرے ملک کے ساتھ ساز باز کرنے کا الزام ہے اور ان کی ضمانت کی اپیل مسترد کی جا چکی ہے۔

قانون کے مطابق کسی بھی ایسے شخص کو، جو دہشت گردی، علیحدگی پسندی، ریاست کے خلاف بغاوت یا غیر ملکی قوتوں کے ساتھ ساز باز کا مجرم قرار پائے، عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

2019 میں حکومت کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہروں کے بعد، جو بعض اوقات پر تشدد بھی ہو گئے، "ایپل ڈیلی" اور اس کے 73 سالہ مالک، گزشتہ برس جون میں چین کے نافذ کردہ قانون کے بعد سے حکام کے نشانے پر ہیں۔

ایپل ڈیلی اخبار کے دفتر پر پولیس کے چھاپے کا ایک منظر۔ 17 جون 2021
ایپل ڈیلی اخبار کے دفتر پر پولیس کے چھاپے کا ایک منظر۔ 17 جون 2021

لائی 2019 میں غیر قانونی اجتماعات میں شرکت کے باعث فی الوقت 14 ماہ کی قید بھگت رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ حکومت نے "نیکسٹ ڈیجیٹل" میں ان کے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔

XS
SM
MD
LG