رسائی کے لنکس

داعش کی کرویشیا کے مغوی شہری کو قتل کرنے کی دھمکی


کرویشیا کے وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے ایک شہری کو گزشتہ ماہ قاہرہ میں اغوا کیا گیا تھا۔

داعش سے وابستگی کا دعویٰ کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے جاری کی گئی ایک وڈیو میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر مصر کی حکومت نے جیل میں بند مسلمان خواتین کو رہا نہیں کیا تو وہ کرویشیا کے ایک مغوی شہری کا سرقلم کر دیا جائے گا۔

منظر عام پر آنے والی اس وڈیو میں ایک شخص کو زرد رنگ کا لباس پہنے ہوئے ایک نقاب پوش شخص کے سامنے گھٹنوں کے بل جھکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جس کے ہاتھ میں چاقو ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو جزیرہ نما سینائی میں داعش سے منسلک مصری شاخ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔

وڈیو میں ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو تحریر شدہ بیان بلند آواز میں پڑھتا ہے اور اپنی شناخت 30 سالہ تومیسلاو سالوپیک کے نام سے کرواتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے داعش نے 22 جولائی کو پکڑا تھا۔

اس کا کہنا ہے کہ اگر مصری حکام نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ان کے مطالبات نہ مانے تو اسے ہلاک کر دیا جائے گا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ گروپ جیل سے کن (افراد) کو رہا کروانا چاہتا ہے۔

کرویشیا کے وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے ایک شہری کو گزشتہ ماہ قاہرہ میں اغوا کیا گیا تھا۔

سالوپیک کا کہنا ہے کہ وہ تیل اور گیس کی ایک فرانسسی کمپنی 'سی جی جی آرڈیسس' کے لیے کام کرتے ہیں جس کا دفتر قاہرہ میں واقع ہے۔

XS
SM
MD
LG