رسائی کے لنکس

ایوان نمائندگان میں 612 ارب ڈالر دفاعی بجٹ منظور


بِل کے حق میں 269 جب کہ مخالفت میں 151 ووٹ پڑے، جس میں آئندہ سال کے لیے فوجی اخراجات اور دیگر قومی سلامتی کے پروگراموں کا ایک خاکہ پیش کیا گیا ہے

صدر براک اوباما کی ویٹو کی دھمکی کے باوجود، امریکی ایوان نمائندگان نے جمعے کے روز 612 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دی، جس کے بارے میں ڈیموکریٹس کو شکایت ہے کہ اس سے دفاعی اخراجات پورے نہیں ہوں گے، اور اس کے باعث صدر کے لیے کیوبا میں واقع گوانتانامو بے میں مشتبہ دہشت گردوں کا قیدخانہ بند کرنا مشکل ہوجائے گا۔

بِل کے حق میں 269 جب کہ مخالفت میں 151 ووٹ پڑے، جس میں آئندہ سال کے لیے فوجی اخراجات اور دیگر قومی سلامتی کے پروگراموں کا ایک خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

ایسے میں جب ریپبلیکنز نے قانون سازی کے حق میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا، ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 41 ارکان نے صدر اوباما کے اعتراضات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے، اس کی منظوری میں ریپبلیکن پارٹی کا ساتھ دیا؛ جب کہ 143 ڈیموکریٹس نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

سنہ 2011 میں بجٹ کے حوالے سے ایوان کے دونوں اطراف کے ارکان نے ایک سمجھوتا طے کیا تھا، جس میں دفاعی اور داخلی اخراجات کو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG