کہتے ہیں کہ زندگی کبھی نہیں تھمتی پھر چاہے دنیا بھر کے ممالک میں لاک ڈاؤن ہی کیوں نہ ہو۔ دنیا کے بے شمار افراد ہفتوں سے چار دیواری تک محدود ہیں مگر اس کے باوجود سب نے زندگی جینے کے آن لائن ذرائع ڈھونڈ لیے ہیں۔
گھروں میں محصور افراد کی 'آن لائن دنیا'

1
فرانس میں ہومیو پیتھک اسکول پروگرامز کا آن لائن سلسلہ جاری ہے اور جدید آئی پیڈز اس کام میں ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔

2
چین کے شہر شنگھائی کے پرائمری اسکولز میں پڑھنے والے طلبہ نے آن لائن کلاسز لینا شروع کر دی ہیں۔

3
نوجوانوں نے فٹنس کلاسز بھی آن لائن لینا شروع کی ہیں۔ کرونا وائرس کے دنوں میں بھی فٹنس برقرار رکھنا ضروری ہے۔

4
اٹلی کے شہر میلان میں واقع تمام جم بند ہیں جب کہ رقص کی کلاسز بھی نہیں ہو رہیں مگر کچھ ڈانس ٹیچرز ریکارڈ شدہ رقص کی ویڈیوز کے ذریعے کلاسز جاری رکھے ہوئے ہیں۔