رسائی کے لنکس

بالی ووڈ: عمیمہ، عمران ہاشمی کے ساتھ


فلم میں ’راجہ نتھو لال‘ کا کردار اداکیا ہے عمران ہاشمی نے، جبکہ عمیمہ ملک کو بالی ووڈ کا یہ پروجیکٹ ملا ہے ان کے خوبصورت لکس،اسٹائل اور شاندار ایکٹنگ کی بدولت

ہماری ٹی وی ایکٹریس عمیمہ ملک کا نام ’راجہ نتھو لال‘ کے ساتھ جڑنے والا ہے۔ اگر آپ ’راجہ نتھو لال‘ سے واقف نہیں ہیں تو پھر جان لیجئے۔۔ ’راجہ نتھو لال‘۔۔سے ہماری مراد نئی بھارتی فلم ہے جس کی کاسٹ میں عمیمہ ملک کا نام بھی شامل ہے۔

فلم میں ’راجہ نتھو لال‘ کا کردار ادا کیا ہےعمران ہاشمی نے، جبکہ عمیمہ ملک کو بالی ووڈ کا یہ پروجیکٹ ملا ہے ان کے خوبصورت لکس،اسٹائل اور شاندار ایکٹنگ کی بدولت۔

ایک ملاقات میں پبلسٹی فرم’انسا ئیکلومیڈیا۔پی آر‘ کی پبلسسٹ سحر اقبال نے وائس آف امریکہ کو بتایا ’عمیمہ ملک بہن کی شادی میں شرکت کرنے کے بعد بھارت پہنچ گئی ہیں جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’راجہ نتھو لال‘ کے لئے فلم کے ہیرو عمران ہاشمی کے ساتھ ایک گانا شوٹ کرائیں گی۔‘

عمیمہ پچھلے دنوں اپنی بہن دعا ملک کی شادی میں شرکت کرنے پاکستان آئی تھیں۔اب وہ واپس بھارت چلی گئی ہیں جہاں ان کی ایک فلم بھی زیرتکمیل ہے جبکہ پاکستان میں وہ بالی وڈ فلم ’ارتھ‘ کے ری میک میں بھی کام کررہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG