رسائی کے لنکس

خوارک میں کیلشیم کی مقدار میں اضافے سے عمر میں اضافہ


خوارک میں کیلشیم کی مقدار میں اضافے سے عمر میں اضافہ
خوارک میں کیلشیم کی مقدار میں اضافے سے عمر میں اضافہ

سوئیڈن کے ماہرین کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معمول کی خوراک میں کیلشیم کی مقدار میں ذرا سا اضافہ کرنے سے انسان کی عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ان محققین کے مطابق خوراک میں زیادہ کیلشیم کھانے والے افراد کے مشاہدے سے پتہ چلا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں ان کے مرنے کے امکانات ایسے لوگوں کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہیں جو نسبتاََکم کیلشیم کھاتے ہیں۔

جن افراد کامشاہدہ کیا گیا ان میں سے کسی نے بھی کیلشیم کے اضافی حصول کے لیے سپلیمنٹ یا گولیاں نہیں کھائیں ۔

دریں اثناء سائنسدانوں نے جلد کے خلیوں (Cells ) کی ”ماں‘ ‘ یا بنیاد کا پتا لگا لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس دریافت کے بعد ایسے افراد کی جلد کا ڈرامائی طور پر بہتر علاج کیا جا سکے گا جنہیں شدید زخم آئے ہوں یا پھر ان کے جِسم جھلس گئے ہوں۔


ہالینڈ اور سویڈن کے سائنسدانوں کی چوہوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق معلوم ہو ا ہے کہ جلدی جسیموں کی ”ماں“ دراصل بالوں کی تھیلی یا غدود(Follicles ) میں رہتی ہے۔

XS
SM
MD
LG