رسائی کے لنکس

عالمگیر حقوق کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے


فلپائن کے شہر منیلا میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ماورائے عدالت ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، 10 دسمبر 2016
فلپائن کے شہر منیلا میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ماورائے عدالت ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، 10 دسمبر 2016

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ انسانی حقوق کو بر قرار رکھنا سب کے مفاد میں ہے۔

دنیا بھر کے ملک آج دس دسمبر کو انسانی حقوق کا بین ا لاقوامی دن منا رہے ہیں ۔اب جب کہ دنیا کے بہت سے حصوں میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں، اقوام متحدہ نے ہر ایک عالمگیر حقوق کے لیے کھڑے ہوجانے کی اپیل کی ہے۔

عالمی ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ، عام لوگ حقوق کے لیے کھڑے ہو سکتے ہیں اور ہم سب مل کر مزید انسانیت کے لیے کھڑے ہو سکتے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ انسانی حقوق کو بر قرار رکھنا سب کے مفاد میں ہے۔ انسانی حقوق کے لیے احترام ہر فرد کی بھلائی کو ، ہر معاشرے کے استحکام کو اور ایک دوسرے سے مربوط دنیا کےلیے ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے ۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہر ایک انسانی حقوق کےلیے اٹھ کھڑا ہو ۔ کوئی بھی اقدام چھوٹا نہیں ہوتا ۔ آپ جہاں کہیں ہیں آپ کوئی تبدیلی لا سکتے ہیں ۔ آئے ہم سب اکٹھے ہو کرمزید انسانیت کےلیے ڈٹ جائیں ۔

XS
SM
MD
LG